4 نومبر، 2016، 2:21 PM

اسرائيل کے ایک اعلی اہلکار کا امارات کا دورہ

اسرائيل کے ایک اعلی اہلکار کا امارات کا دورہ

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے نے گذشتہ دنوں میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی ٹی وی چینل 2 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندےدانی دینون  نے گذشتہ دنوں میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی اہلکار کا امارات کا دورہ خفیہ اور سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ انجام پذير ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی اہلکار نے امارات کے وزير اعظم محمد بن راشد آل مکتوم کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ نواز عرب حکام اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے لئے بےچین ہیں جبکہ بعض عرب ممالک  اور ترکی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کررکھے ہیں۔

News ID 1868068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha